بھارت کے ساتھ تجارت کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر وزیر خارجہ بھی بول پڑے

0
37

بھارت کے ساتھ تجارت کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر وزیر خارجہ بھی بول پڑے

باغی ٹی وی :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سےمسائل کوگفت وشنیدسےحل کرناچاہتاہے،جنوبی پنجاب کےحوالےسےکسی سازش کوپروان چڑھنے نہیں دیں گے،.کل وزیراعلیٰ پنجاب سےجنوبی پنجاب کےمعاملےوالے نوٹیفکیشن پربات کروں گا.بیوروکریسی کےمعاملےپرمیں خاموش نہیں ہوں،پاکستان اوربھارت کےدرمیان مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں،مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی کئی قراردادیں موجودہیں،

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5اگست کےبھارتی اقدامات سےکشیدگی میں اضافہ ہوا.کابینہ نےدوٹوک فیصلہ ہےکہ بھارت کےساتھ تجارت نہیں ہوسکتی،کشمیرسےمتعلق پاکستانی کےتاریخی موقف میں وزن ہے،

ادھر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے، مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں،

اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا،وزارت خارجہ نے بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی،اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی ٰحکام شریک ہوئے،

گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس کی برآمدگی کو مسترد کر دیا تھا،ای سی سی نےبھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ای سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے کابینہ نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی سمری بھی مسترد کردی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش کی تھی

Leave a reply