لاہورمیں کون لڑکیوں کواغوا کرتا ہےاورپھرکیا کرتا ہے: پولیس بھی حیران رہ گئی

0
34

لاہور:لاہورمیں کون لڑکیوں کواغوا کرتا ہے اورپھرکیا کرتا ہے :پولیس بھی حیران رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے

پولیس کے مطابق انہوں نے 18سال کی اقدس اور 22سال کی نادیہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا ، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ خان نیازی کہتےہیں‌کہ انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے مغویہ اقدس کو بازیاب کروایا،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید انکشاف کیا کہ انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی طلحہ ناصر نے مغویہ نادیہ کو بازیاب کروایا ، مغویہ لڑکیاں گھریلو ناراضی کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے چلی گئیں تھیں

ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ خان نیازی کہتے ہیں کہ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے ،شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں،

Leave a reply