نجی ایئر لائن کے طیارے کی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ایئر لائن کے طیارے میں خرابی پیدا ہونے کے بعد طیارے کی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کے طیارے ، سیرن ایئرز کی کراچی اسلام آباد کی پرواز ER-502 نے آج کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کی۔ خرابی پیدا ہونے کے فوراً بعد ، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈنگ کیا۔ایئر لائن انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی پہنچا تھا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مسافروں کو ہوائی اڈے کے لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے اور جلد سے جلد ان کی روانگی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ یہ خرابی ہوائی جہاز کے انجن میں پیدا ہوگئی تھی اور اب انجینئر اس کو دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply