کراچی سے اسلام آباد آنیوالے طیارے میں فنی خرابی، کون کون تھا سوار؟ تہلکہ مچ گیا

0
37

کراچی سے اسلام آباد آنیوالے طیارے میں فنی خرابی، کون کون تھا سوار؟ تہلکہ مچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہونے پر طیارے کو اچانک اتار لیا گیا

نجی ایئر لائن سیرین ایئر لائن کا طیارہ کراچی سے اسلام آباد کے لئے اڑا، طیارے میں فنی خرابی پر پائلٹ نے اچانک لینڈنگ کی کال دی، جس کے بعد طیارے کو دوبارہ کراچی ایئر پورٹ پر ہی اتار لیا گیا، طیارے میں کیا خرابی ہوئی اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے تا ہم طیارے میں سوار مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والے طیارے میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے، طیارے کی روانگی کے تقریبا 40 منٹ بعد طیارے میں خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں مسافروں کی تعداد 120 تھی، طیارے کو دوبارہ بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر ہی لینڈ کروا دیا گیا ہے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

قبل ازیں 24 دسمبر کو کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز نمبر ER 500 کا حامل طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک طیارے کے عین پائلٹ کے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ بعدازاں طیارے کو ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ کرکے آئندہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

Leave a reply