ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا وزیرِ اعظم عمران خان

0
81

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا-

باغی ٹی وی :اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجود تھے-

اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا-

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے-

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹٰی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہےکوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے-

وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا-

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔

Leave a reply