سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے، شہزاد رائے

0
24

معروف سماجی رہنما و گلوکار شہزاد رائے نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں کی صحت سے زیادہ اور کیا چیز اہم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ بچوں کی زندگی ان کی تعلیم سے زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں آج (منگل) سے دو ہفتوں کے لیے مڈل کلاس تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply