پالپا نے پی آئی اے کے پائلٹ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا
باغی ٹی وی : پاکستان پائلٹ ایسوسی ایشن نے کیپٹن عدنان زریز کو شو کاز نوٹس بھیج دیا . ادارے کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ کیپٹن عدنان زریز نے قواعد و ضوابط کا کی خلاف ورزی کی ہے اور دیگر عملے کو مس گائیڈ کیا ہے اور انہیں بغاوت پر ابھارا ہے. اس لیے کیپٹن عدنان کو اصول ضوابط کی خلاف ورزی پر رکنیت سے فارغ کیا جاتا ہے .
واضح رہے کہ کیپٹن عدنان نے پی آئی اے کے خلاف ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہیں پی آئی اے ادارے سے فارغ تو کر دیا گیا ہے لیکن انہیں واجبات نہیں دیے گئے . جس وجہ سے ان کی حالت بھی اچھی نہیں ہے . اور وہ مشکل ترین مالی حالت سے گزر رہے ہیں.

اس حوالے سے پی آئی اے کے ساتھ اٹھارہ سال تک اپنی خدمات ادارے کو پیش کرنے والے کیپٹن عدنان زریز نے کہا کہ میں نے دسمبر 2020 میں پی آئی اے کی رضاکارانہ دستبرداری سکیم کو اپنایا تھا جس کے مطابق 20 جنوری تک انہوں نے ہمیں تمام واجبات ادا کرنے تھے جو طے کیے تھے . لیکن آج 20 مارچ ہو چکی ہے ہمیں کوئی واجبات نہیںملے .

کیپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ 20 دیگر کیپٹن بھی شامل تھے ان میں دو کیپٹن وفات پاچکے ہیں اور وہ ان حالات کی وجہ سے چل بسے ہیں جو ہمارے ساتھ اپنایا جارہا ہے . اور ان کے ساتھ ہی ان دو کیپٹن کے گھر بھی برباد ہوچکے ہیں . عدنان کا کہنا کہ ان کے بچے کن حالات سے دوچار ہیں ادارے کے ذمہ داران نہیں جانتے میں جانتا ہوں .
کپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حالت میںپہنچا دیا ہے کہ ہم اپنا علاج بھ کروا سکیں ، میں پچھلے دنوں سے سخت بخار میں مبتلا ہوں لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا علاج کروا سکوں .
ان حالات میں متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ہمارے حال پر رحم کھائیں اور ہمارے واجبات ادا کریں تا کہ ہم کم از کم اپنا علاج تو کوا سکیں . اس کے علاوہ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری سکیں ،
کیپٹن نے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے حکام بالا کو جھنجھوڑا ہے کہ خدارا ان کے حال پر رحم کیا جائے اور ان کو ان حق جو تسلیم کیا جا چکا ہے وہ ادا کردیںتاکہ وہ اپنی روزی روٹی چند دن تو چلا سکیں .








