حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی

0
44

حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا، ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں کے عملہ کو چاہیے کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے وال مسافروں کو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر بارے تفصیل سے آگاہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میںکرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری

کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب چوہدری محمد سلیم نے فیصل آباد
روڈلاہورروڈ،موڑکھنڈاروڈ،جڑانوالہ روڈ، بھائی پھیروسمیت واربرٹن سمیت تحصیل شاہکوٹ ودیگر روٹ پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں میں کرونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں ،ویگنوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو 08ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ شہری سماجی فاصلوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریںتا کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave a reply