قصورکے علاقے کھڈیاں خاص میں سب انسپکٹر جمیل کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، خاتون عاصمہ بی بی عرف پٹھانی کے متعلق قبضہ کے لئے آنے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر کہانی میں نیا موڑ آ گیا
عاصمہ عرف پٹھانی کے ساتھ مدرسہ پر قبضہ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پٹھانی کے ساتھ قبضہ پر آنے والے شخص کو لوگوں نے اسلحہ سمیت پکڑا ، پکڑنےوالے شخص کا اقبالی بیان طھی سامنے آ گیا کہ میں پٹھانی کے بلوانے پہ قبضہ کرنے آیا
قصور: کھڈیاں خاص میں سب انسپکٹر جمیل کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، خاتون عاصمہ بی بی عرف پٹھانی کے متعلق قبضہ کے لئے آنے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر کہانی میں نیا موڑ آ گیا#Pakistan #BaaghiTv #Kasur #Punjab @OfficialDPRPP @InamGhani @police_kasur pic.twitter.com/vu9OzBQNfR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 7, 2021
عاصمہ پٹھانی نے تالے توڑ کر جب مکان پرقبضہ کیا تو سب انسپکٹر کو تھپٹر بھی مارے، عاصمہ پٹھانی و دیگر خواتین کے پاس پسٹل تھے۔پکڑے گئے شخص نے انکشاف کر دیا، پٹھانی نے پتوکی سے متعدد قبضہ گروپ کے افراد بلوائے۔
ڈی پی او قصور عمران کشور نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس پہلے دن کی طرح اب بھی صاف ہے ملازمین کو مارا گیا۔ پکڑے گئے شخص کو بھی شامل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی سزا سب انسپکٹر بھگتے گا۔