3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

0
53

کراچی: جمشید روڈ پر 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے بلڈر کے رائیڈرز سے 3 کروڑ کے بانڈز چھینے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر 3 کروڑ مالیت کے بانڈز کی ڈکیتی ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرلئے۔ بعد ازاں ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پر سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نوید  اور فرحان حیدرآباد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، ان سے ڈھائی کروڑ روپے کے بانڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ملزمان کا 6 رکنی گینگ ہےمفرور ساتھیوں سےمتعلق تفتیش کر رہے ہیں، جس پر عدالت نے ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے 3 روز قبل کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے  25 ہزار مالیت کے 3 کروڑ کے بانڈز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی تھی اور 4 موٹرسائیکل پر 6 ملزمان سوار تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ بلڈر کے پاس 3 روز قبل 3 کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

Leave a reply