رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں.شوگر ملز مالکان کو ایسا کس نے کہا
باغی ٹی وی : چینی کی قیمت میں کچھ عرصہ سے بے تہاشا اضافہ ہوا ہے اور رمضان میں اس میں کچھ کمی ہوتی دکھائی دیتی ہے . رمضان المبارک میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں کہا کہ چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان کے بعد طے کریں گے۔ رمضان میں شوگر ملز سے چینی 80 روپے کلو میں اٹھائی جائے۔
عوام کو ریلیف دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عدالت نے شوگر ملزم کے وکیل سے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے، آپ ثواب کمالیں.
ذرائع کے مطابق شوگر مافیا ایک سال کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت میں 70سے90 روپے تک اضافے کا سبب بنا ، گزشتہ ماہ فیڈر ل انویسٹی گیشن ( ایف آئی اے) نے شوگرسٹہ مافیا کے خلاف کمرکس لی تھی اور دس بڑے گروپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے تھے جس کے بعد لاہور اورفیصل آباد میں گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں تھیں ،
ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کے بڑے ڈیلرز کے گوداموں اور دفاتر پر چھاپے بھی مارے اور اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا، چھاپوں کے بعد ڈیلرز نےچینی کی سپلائی بند کر دی تھی،جس سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شوگر مافیا نے کمائی چھپانے کیلیے سینکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں