عمران خان کی حکومت کس کے "ہاتھ” میں ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا نیا دعویٰ

0
36

عمران خان کی حکومت کس کے "ہاتھ” میں ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا نیا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا چھٹا چیئرمین آگیا ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم ملک کا وزیر خزانہ کون ہے بجلی کا بل 2ہزار سے بڑھ کر 5ہزار پہنچ گیا ،جہانگیر ترین کے ساتھ40 سے زیادہ حکومتی لوگ تھے ،حکومتی بینچز سے لوگ اٹھ کو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ حکومتی ایم این ایز نے ملکر حکومت پر ہی عدم اعتماد کر دیا، اگر ان لوگوں کی شنوائی ہوتی تو ایسا نہ ہوتا، حکومتی لوگ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے عمران خان کی حکومت سات ووٹ پر کھڑی ہے ،عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے ،

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پوچھے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کرنے والا کون تھا، پی ڈی ایم کا شیرازہ نہیں بکھر رہا،پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بات کریں، میں اہم بات کر رہا ہوں ،ہمارے عوام کشمیر پر کوئی سودا نہیں ہونے دیں گے ،کشمیر میں الیکشن ہو رہا ہے اگر اس الیکشن میں وہی ہوا جو 2018 کے الیکشن میں ہوا جو گلگت میں ہوا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے،آزاد کشمیر میں الیکشن کے دن ووٹ پر پہرہ دیں گے

Leave a reply