سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد ار ان کی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ،محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔26مارچ کوبنائی گئی کمیٹی کواب تک مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ بننے میں ابھی وقت لگےگا۔سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکریٹری بلدیات نے ایک لاکھ 97 ہزار799 کتے مارنے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول ،ٹیبلیٹ،بوتلیں خریدی گئیں ،مہم میں کےدوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے 47 لاکھ 48 ہزارروپے خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مہم میں کےدوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپے خرچ کر کے 15ہزار کتے اور میرپورخاص میں 32 لاکھ 84 ہزارروپے خرچ کر کے 55 ہزار 355 کتے مارے گئے۔

Shares: