لاہور:اناللہ وانا الیہ راجعون:والدہ ، بھائی کے بعد کرونا وائرس کی شکاراہم شخصیت بھی آج چل بسیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورآج شام ایک اہم شخصیت قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں‌

ذرائع کے مطابق پاکستان کی مشہورشاعرہ کالم نگارکرن وقارآج کرونا وائرس کا شکارہوکراس دنیا فانی سے کوچ کرگئی ہیں، ان کی وفات پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا جارہا ہے

دوسری طرف ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ خبر اس لیے بھی بڑی اہم اورغمناک ہے کہ کرن وقار کا گھر ہی کرونا وائرس کی وجہ سے اجڑگیا ہے ،

خاندانی ذرائع کے مطابق 9 دن قبل پہلے کرن وقار کی والدہ محترمہ کرونا وائرس سے وفات پاگئیں اورچند گھنٹوں کے بعد کرن وقار کے بھائی کرونا وائرس سے وفات پاگئے ہیں

دوسری طرف ان پئے درپئے اموات کے بعد خاندان اوردیگرماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس سے اموات میں تیزی کوخطرے سے کم نہیں‌ سمجھنا چاہیے اوراحتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہیں

دوسری طرف کرن وقار کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، تعزیت کرنے والوں میں‌ شاہد محمود ۔نسیم الحق زاہدی۔ ناصر بشیر۔ رانا اعجاز چوہان سمیت بڑی تعداد میں کالم نگاراورشعرا شامل ہیں‌

Shares: