کراچی: بن قاسم کے علاقہ اسٹیل ٹاؤن میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن:شہری لاوارث کوئی پوچھنے والا نہیں ،اطلاعات کے مطابق بن قاسم کے علاقہ اسٹیل ٹاؤن میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن پیدا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک خیر کی کوئی خبرنہیں
کراچی سے ذرائع کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہفتہ کی شب 9 بجے سے بجلی سے محروم ہے ادھر اسٹیل ٹاؤن کے تمام بلاک اندھیرے میں ڈوبنے سے معمولات زندگی متاثر ہیں
مقامی ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کو پانی کی سپلائی بھی بند ہے ۔۔رہائشیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوراس دوران شدید گرمی اور حبس میں پینے اور گھریلو استعمال کا پانی بھی ختم ہوچکا ہے
دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی ای او اسٹیل مل کی رہائشگاہ کے لئے انتظامیہ کا اچھوتا اقدام بھی سامنے ہے جس میں 1300 فی گھنٹہ پر جنریٹر حاصل کرکے رہائشگاہ کی روشنیاں بحال کردی ہے لیکن شہری یہ بل ادا کریں گے