لاہور:مولانا فضل الرحمن نے طبیعت بہترہوتے ہی دھماکہ کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینیئرقیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا اور پیر کو پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان عوامی نیشنل پارٹی کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سےعلیحدگی کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کریں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا اس اہم اجلاس میں خود بھی پی ڈی ایم سے علیحدگی کی دھمکی دے سکتے ہیں ، اس حوالے سے ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں وہ جان نہیں دیکھتے جس کی بنیاد پرحکومت کےخلاف تحریک کوحرکت دی جاسکے
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔