کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ

0
34

لاہور:کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ملنی والی معلومات کے مطابق پنجاب کے 7 اضلاع کی او پی ڈی اور سرجری بند کردی گئیں، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں، تمام اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سرجریز کی جائیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈی، سرجریز 10 روز تک بند کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے، 20 اپریل کے بعد او پی ڈی کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 2628 کیسز رپورٹ ہوئے اور 57 مریض انتقال کرگئے، پنجاب کے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6908 تک جاپہنچی ہے

Leave a reply