سیالکوٹ : نوشین افتخار نے اپنی فتح کا خود ہی اعلان کردیا:احسن اقبال نے تائید کردی،اطلاعات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی فتح کا اعلان کردیا۔
الحمداللہ! pic.twitter.com/aDCzhzJHP3
— Syeda Nosheen Iftikhar(Shah BB) (@SyedaNosheenPK) April 10, 2021
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی نوشین افتخار کی جیت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
الحمدللہ مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں میدان مار لیا ۔۔۔ pic.twitter.com/96ajZIjLgJ
— PMLN (@pmln_org) April 10, 2021
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ڈسکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
الحمدللّٰہ !
بیشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے!
ڈسکہ NA 75 میں PMLN کی کامیابی نے ایکبار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں!
ثابت ہو گیا کہ 19 فروری کو PTI نے الیکشن چرانے کی واردات کی تھی!
کس نے حکم دیا تھا فیصلہ ہونا ضروری ہے!— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 10, 2021
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ 19 فروری کو پی ٹی آئی نے الیکشن چرانے کی واردات کی تھی، تاہم کس نے حکم دیا تھا فیصلہ ہونا ضروری ہے۔