شوکازنوٹس دےکرپیپلزپارٹی کی بےعزتی کی گئی،زرداری کسی کی توہین نہیں کرتےنہ ہی برداشت کریں گے:شیخ رشید

0
45

اسلام آباد: شوکاز نوٹس دے کر پیپلز پارٹی کی بے عزتی کی گئی،آصف زرداری کسی کی توہین نہیں کرتے اورنہ ہی برداشت کرتے ہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز کو پیپلز پارٹی کی طے عزتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح (ن) لیگ نے کیا، اس طرح تو جاگیردار بھی اپنے مزارعے کے ساتھ نہیں کرتا۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) جیسی اپوزیشن ملی۔ مسلم لیگ والے اداروں کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں نہ مانوں والی پارٹی بن چکی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ہمیں صرف ایک ہی چیلنج مہنگائی ہے، جسے کم کریں گے۔

ڈسکہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ضمنی الیکشن میں بہت زیادہ ووٹ ملے، اب آئندہ پنجاب میں (ن) لیگ کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہی ہوگا۔

Leave a reply