بلال مقصود کے پیانو اور عدنان صدیقی کی بانسری نے موسیقی شائقین کے دل جیت لئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکارو موسیقا ربلال مقصود نے معروف اداکار عدنان صدیقی کی بانسری کو نئے ساز دے کرموسیقی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

باغی ٹی وی : عدنان صدیقی اچھی اداکاری کے ساتھ ساتھ بانسری بھی اچھی بجا لیتے ہیں اور اکثر ہی اپنا شوق پورا کرتے، بانسری بجاتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ رو عدنان صدیقی کی جانب سے اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بھارتی سلسلہ کے اپنے ایک پسندیدہ گانے ،نیلا آسمان، کی دھن بانسری پر بجا رہے ہیں عدنان صدیقی کے اس انداز پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد بھی دی گئی ہے۔

عدنان صدیقی کی مزکورہ ویڈیو میں بلال مقصود نے بانسری کے ساتھ پیانو کے ساز چھیڑتے ہوئے میوزک کے دلدادہ مداحو ں کے دل جیت لئے-

بلال مقصود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کی ویڈیو ایک موبائل پر چلا کر ساتھ میں پیانو بجا رہے ہیں۔

بلال مقصود کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ انہوں نے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو اُن کےانسٹا گرام پر دیکھی اور انہوں نے سوچا کہ وہ بھی اس ویڈیو میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

بلال مقصود کا کہنا کہ وہ ایسا صرف انٹرٹینمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں۔

بلال مقصود کی اس ویڈیو پرمداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ویڈیو کو ہزراوں بار دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے-

Comments are closed.