احتیاط کریں ،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،اسد عمر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ شاید لوگوں کےدلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا ہے،
اسدعمرکا کہنا تھا کہ پورے خطے میں برطانوی وائرس پھیلا ہوا ہے،پنجاب،اسلام آباد،آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، گزشتہ 10 روزسے انتظامیہ کی طرف سےایس او پیز پر عملدرآمد بہترہوا،رمضان کے آخری عشرے میں لوگ بازاروں کارخ کرتے ہیں،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کوویکسین لگائی جارہی ہے،9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں،
اسدعمرنے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے،یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی یورپ بھی ویکسین باہرسے لینے کا سوچ رہاہے، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا،عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے 2 لاکھ تک لے جاناچاہتے ہیں،امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کوویکسین لگانا شروع کردیں گے میں این سی او سی کا سربراہ ہوں ، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں،تقریباً 13 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،صدر اور وزیراعظم نے اپنی باری کا انتظار کیا اور ویکسین لگوائی،
قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
<








