کون سی ترقی ہے کہ ہر چیز کو درآمد کیاجارہا ، قمر زمان کائرہ

0
54

کون سی ترقی ہے کہ ہر چیز کو درآمد کیاجارہا ، قمر زمان کائرہ

باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک جام پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، حکومت نے بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاہدہ کیا ہے،ہمارے دور میں بھی آئی ایم ایف ڈیل ہوئی لیکن تنخواہوں میں اضافہ کیا،پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں عوام کو نوکریاں دی گئیں،چینی، گندم اور دالیں سب کچھ درآمد کیا جارہا ہے،

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف ڈیل کو مسترد کرتے ہیں،یہ کون سی ترقی ہے کہ ہر چیز کو درآمد کیاجارہا ہے،اسٹیٹ بینک سے متعلق بھی ایک ڈیل کی جارہی ہے اسٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف کےحوالے کیاجارہا ہے،ٹارگٹ حاصل نہیں کیا گیا تو بےر وزگاری اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے معاہدوں کے ساتھ کھڑی ہے،

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا لکھا گیا تھا کہ ملک گیر تحریک چلائیں گے، جلسے کریں گے،وکلا، تاجروں، کسانوں اور عوام کو تحریک میں شامل کریں گے،پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کررہے ہیں،رابطوں کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی.پیپلزپارٹی کی بدولت حکومت کو سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں جھٹکے لگے.احسن اقبال نے کہا کہ عدم اعتماد کیسے لائیں ہمارے پاس نمبر زنہیں ہیں،

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹر172ووٹ حاصل کیے.ہمارے سے مشورہ کیے بغیر اچانک پی ڈی ایم کی سربراہی میٹنگ رکھی گئی،میڈیا کے ذریعے کہا گیا کہ استعفے نہیں دیئے گئے تو لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں،ہمیں میڈیا کے ذریعے کیوں پتہ چلا، اجلاس میں کیوں نہیں بتایا گیا.8تاریخ کی میٹنگ میں چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ہوگیا تھا،پی ڈی ایم کا 26پوائنٹ پرمشتمل چارٹرلکھاگیاتھا.معاہدےپرتمام جماعتوں نےدستخط کیےتھے.طےہواتھافیصلےاتفاق رائےسےکریں گے

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا چارٹرمیں لکھاہےپارلیمان کےاندراورباہرجمہوری آپشن استعمال کریں گے.ضمنی وسینیٹ الیکشن میں حکومت کودھچکےلگے.کہاگیاعدم اعتمادکیسےلائیں نمبرپورےنہیں..کہاگیااستعفےنہیں دینےتولانگ مارچ کافائدہ نہیں،

Leave a reply