ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے احسن اقدامات

0
57

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجودہ مشکل صورتحال میں اوکاڑہ ڈینگی فری ہے ہمیں انسداد ڈینگی اقدامات کو اسی انداز میں جاری رکھنا ہے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی ،کباڑ مارکیٹوں ،ٹائر شاپس اور وئیر ہاوسز پر خصوصی توجہ دی جائے گوداموں ،گھروں اور دفاتر سمیت گھر سے باہر جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے ہر شخص اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اورڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں جاری ویکٹر سرویلینس،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اورٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلعی افسران کو ہدائیت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خود چیک کریں اور دفاتر میں چھتوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ ۔ اشیائے ضروریہ کے سٹالز،چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے چینی کے سٹال پر چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا جبکہ آٹے کاموائسچر بھی چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سستے رمضان بازاروں کے ریعے جو ریلیف عوام کو دینا چاہتی ہے اس سلسلہ میں ہر سستے رمضان بازار کے منتظمین بھر پور کاوشیں کریں اس سرکاری ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور لوگوں کی دعائیں لینے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کمائیں ۔ عامر عقیق خان نے کہا کہ معیاری اور مقررہ نرخوں پر عام مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے

سستے رمضان بازارو ں میں آٹا ،چینی ،گھی ،دالیں ،مشروبات ،گوشت انڈے ،پھلوں و سبزیوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آنے والے خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظامات احسن انداز میں کئے جائیں پارکنگ کی سہولت اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

اوکاڑہ ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 219مثبت کیس ہیں جن میں سے 4مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساءوتھ سٹی میں زیر علاج ہیں جبکہ 215مریض اپنے گھروں میں آئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے

ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے جس تیزی سے یہ مرض پھیل رہا ہے صرف احتیاط سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں

اوکاڑہ گراں فروشی اور انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائیت پرضلعی افسران ان ایکشن ۔ تفصیلات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں گذشتہ روز326شاپنگ مالز،دکانوں ، شادی ہالز،مارکیٹوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر54ہزار 5سورو پے جرمانہ کیا گیا ۔

سیکریٹری ڈسٹرکٹ رینجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کاروائی کرتے ہوئے 39پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا 8گاڑیوں کا چالان اور 4ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا

پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز طے کی ہیں ان پر عمل در آمد کرنے سے ہی کرونا وباء سے بچا جا سکتا ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں افسران گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو عمل میں لائیں ۔

Leave a reply