اسلام آباد :ایک طرف تحریک لبیک کا احتجاج تودوسری طرف قطری سفیرشیخ رشید کے پاس اہم پیغام لے کرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں قطر کے سفیر عزت مآب جناب شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی نے اہم ملاقات کی ہے
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اس وقت ہورہی ہے جبکہ ملک میں ایک طرف تحریک لبیک کی طرف سے ملک بھرمیں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع کیاگیاہے ،اس اہم ملاقات میں پاکستان؛ قطرتعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو سے بھی گفتگو ہوئی
اس موقع پر شیخ رشید نے قطری سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے جو دائم ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اپنے حالیہ دورے کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قطر کے امیر اور وزیر اعظم کے لئے نیک تمناؤں کااظہارُکیا۔
شیخ رشید نے قطری سفیرکو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی اور امن و سلامتی کےلئے دعا کی۔