وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کردی کہ جہاں حالات کشیدہ ہوں وہاں فوراً کرفیو لگا دیا جائے۔آئی جی سندھ نے بھی تمام ایس ایچ اوز اور ایس پی کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں فوراً کرفیو نافذ کردیا جائے۔
ادھر کراچی کے علاقےشیرشاہ سے رینجرز کی کافی گاڑیاں بلدیہ کی جانب روانہ ہو گئیں ہیں۔ نیو کراچی میں حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں 24 گھنٹے کے لیے کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی،سرجانی تک پاور ہاؤس چورنگی اور ناگن چورنگی شامل ہیں۔ واضع رہے کہ کراچی میں حالات اس وقت بگڑنا شروع ہوئے جب ٹی پی ایل کے رہنما سعد رضوی کو دو روز قبل اچانک گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Shares: