گلشن میں بس الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسافر بس الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال میں نیپا پل سے اترتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ علاقے میں ایکدم بھگدڑ مچ گئی ۔ عوام اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کو دوڑے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسیں اور علاقہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔بھگدڑ پر قابو پا لیا گیا ۔

Comments are closed.