میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا:کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما علامہ فاروق الحسن نے چیلنج کردیا

0
76

لاہور:میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا:کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما علامہ فاروق الحسن نے چیلنج کردیا ،اطلاعات کے مطابق شہباز گل کے ٹویٹ پر مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ فاروق الحسن کی طرف سے سخت جواب آگیا ہے

علامہ فاروق الحسن نے بھرے مجمعے کے سامنے کہا کہ اگر علامہ سعد حسین رضوی نے بیان دیا ہے تو وہ آئیں اور آ کر اعلان کر دیں، علامہ فاروق الحسن نے مزید کہا کہ حراست میں بیان تو آپ مجھے 30 منٹ کے لئے نیازی دیں یہ کہے گا میں را کا ایجنٹ ہوں

علامہ فاروق الحسن نے سعد رضوی کی ہدایات کونظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ آپ شیخ رشید میرے حوالے کیجئے وہ بھی کہے گا میں شیخ نہیں میراثی ہوں،

علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ جب تک فرانسیسی سفیر نہیں نکلتا دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے، علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ دھرنوں کے متعلق حتمی اعلان علامہ سعد حسین رضوی خود آ کر کریں،

علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ باقی ادارے ہمارے سروں کا تاج ہیں آئیں ہمارے ساتھ بات کریں، گھروں میں گھس کر بچے عورتیں اٹھانا یہ کونسے ادارے اپنی قوم کے ساتھ کرتے ہیں،

Leave a reply