ہم کاغذ نہیں لہرائیں گے ، ہتھکڑی لگے گی سیدھے جیل جاؤ گے،عطا تارڑ

0
51

ہم کاغذ نہیں لہرائیں گے ، ہتھکڑی لگے گی سیدھے جیل جاؤ گے،عطا تارڑ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کے ٹاؤٹ نے مجھے آج کثرت سے یاد کیا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 27اپریل تک ہمارے پاس حکم امتناع ہے،اگر کوئی غیر قانونی حر کت کی گئی تو ہم استغاثہ تیار کررہے ہیں کمشنر لاہور ریاست کے ملازم بنیں ، سلیکٹڈ ٹولے کے نہیں، شہزاد اکبر کو اسپین میں اہلیہ کی طرف سے وراثت میں جائیداد ملی، براڈ شیٹ میں آپ نے کمیشن کھایا، آپ برطانیہ کی عدالتوں میں ذلیل ہورہے ہیں، شہزاد اکبر صاحب ذلالت آپ کا مقدر ہے،شہزاد اکبر صاحب آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے ہم کاغذ لہرائیں گے نہیں، ہتھکڑی لگے گی سیدھے جیل جاؤ گے، ہمارے کارکن کو کچھ ہوا تو دس گنا بدلہ لیں گے، ہماری سوشل میڈیا ٹیم کو ہراساں کیا جارہاہے، شیشے کے گھرمیں بیٹھ کردوسروں کو پتھرمت ماریں،ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،لاہور میں اکیلا گھومتا ہوں ،سرکاری بلٹ پروف گاڑی میں نہیں،

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

قبل ازیں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ پنجاب حکومت کے سابق اجرتی ملازم ہیں نگران وزیراعلیٰ دورمیں عطا تارڑ کے کنٹریکٹ کو برخاست کیا گیا تھا، رائےونڈ روڈ پر رات کو ہیوی ٹریفک چلتی ہے،رات کو کوئی آپریشن نہیں ہوا، نہ آن گراؤنڈ کچھ تھا،ن لیگ کے سوشل میڈیا ونگ نے واٹس ایپ کے ذریعے سنسنی پھیلائی ،آج کل ایک جماعت جگہ جگہ روڈ بلاک کررہی ہے،دھرنے دے رہی ہے،پولیس کی گاڑی کی نیلی بتی کودیکھ کرچوربھی ڈر جاتا ہے، جتنی بھی زمین ٹرانسفر کی گئی وہ سارے منسوخ ہو گئی ہے،کنٹینر سے دیواریں نہیں گرتیں اس کے لیے بلڈوزر ہوتا ہے،

Leave a reply