سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی یکساں سہولیا ت فراہم کرنا چاہتی ہے: سعید غنی

0
35

صوبائی وزیراور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی یکساں سہولیا ت فراہم کرنا چاہتی ہے ، اس ضمن میں سندھ حکومت اور وزیربلدیات کے اقدامات قابل ستائش ہیں ،کراچی کے شہریوں میں دستیاب پانی کی نلوں ولائنوں کے ذریعے منصفانہ تقسیم کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ،صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کیلئے بھی واٹربورڈ کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،واٹربورڈ کے افسران سمیت دیگر عملہ فرائض جذبہ کے تحت ادا کرے ، شہر کی خدمت پر مامور ومصروف ادارے کے استحکام کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، حکومت سندھ نے واٹربورڈ اور اس کے ملازمین کوکبھی کسی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا ، ادارے کے تمام ملازمین کو قواعد کے مطابق حاصل حقوق دیئے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کورمضان المبارک کے دوران دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں،اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے صوبائی وزیرکورمضان المبارک میں فراہمی ونکاسی آب کے لئے واٹربورڈکے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا ،انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ میںپہلے ہی ہائی الرٹ نافذ ہے ،شہر سے تقریباً 200کلومیٹر کے فاصلے سے پانی وصول کرنے سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے شہروں کی فہرست میں شامل کراچی کے آخری سرے تک پہنچانے کا کام باقاعدہ ایک نظام کے تحت کیا جارہا ہے ، شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ناغہ سسٹم پہلے ہی نافذ ہے جبکہ پانی کے ضیاع کوروکنے اور اس پانی کو بھی شہریوں تک پہنچانے کیلئے شہر اور شہر کے مضافات میں بچھی لائنوں ، کنڈیوٹ،سائفن وریزر وائرز ،فلٹرپلانٹس ،پمپنگ اسٹیشنوں کی صٖفائی و مرمت فوری طور پر کی جاتی ہے ، واٹربورڈ کا عملہ شہراور شہر کے مضافات میں قائم واٹروسیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو سال بھر بغیر کسی وقفہ رواںرکھنے کیلئے مختلف شفٹوں میں 24گھنٹے کام کرتا ہے ،نکاسی آب کے نظام کو چلانے اور اس ضمن میں شکایات کے ازالے کیلئے دن کے ساتھ ساتھ رات کے مختلف پہر بھی واٹربورڈ متحرک رہتا ہے ،کراچی کی بڑھتی آبادی اور شہر کی ضرورت سے کافی کم پانی کی دستیابی سے مسائل جنم لیتے ہیں تاہم بہترین حکمت عملی ومنصوبہ بندی کے ذریعہ واٹربورڈ کے ماہرین، انجینئرز وافسران ان مسائل سے نمبردآزما ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیرنے اپنے حلقہ انتخاب میں پانی کی کمیابی کی شکایات کی وجوہات معلوم کیں اور ان کے فوری خاتمے کے احکامات بھی دیئے ،اجلاس میں پی پی کے رہنما فرحان غنی ،احمد علی واٹربورڈ کے چیف انجینئر واٹرٹرنک مین ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر روشن دین ،محمد ریاض ،ایگزیکٹیوانجینئر اعجاز احمد، عمران عبداللہ ،عرفان اللہ ، صدیق تونیو، عزیز اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Leave a reply