لاہور:شہباز شریف نواز شریف کو جیل میںلگنے والی گرمی برداشت نہ کرسکے، شہباز شریف نے لاہور جیل میں سیکڑوں قیدیوں کی پرواہ کیے بغیرنواز شریف کے لیے AC مانگ لیا ،
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط میں خط سے متعلق خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ خبرکےمطابق پنجاب حکومت نےآئی جی جیل کوخط لکھ کر اے سی اتارنے کی ہدایت کی ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔
چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ جیل سےاے سی اتارنا میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے۔کیونکہ ڈر ہے کہ کہیںمیاں نواز شریف کو گرمی پریشان نہ کرے
شہباز شریف نے چیف سیکرٹری کو خط میں کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر سہولیات فراہم کی جائیں نوازشریف کو دی جانے والی سہولیات واپس لینے کیلیے کسی سیاسی دباو کو قبول نہیں کریں گے۔