شہبازشریف کی ضمانت کا معاملہ:اب ٹاس ہوگیا یا پھرپاس ہوگا:فیصلہ مشکل ہوگا

0
37

لاہور:شہبازشریف کی ضمانت کا معاملہ:اب ٹاس ہوگیا یا پھرپاس ہوگا:فیصلہ مشکل ہوگا،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کے باوجود شہبازشریف نہ تو ضمانت کے حقدارہیں اورنہ ہی ان کوضمانت دینے سے انکارکیا جاسکتا ہے،

شہبازشریف کی ضمانت کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے ضمانت منظورکی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ دستخط کیلئے جسٹس اسجدگھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنےکاارادہ ظاہرکیا۔

جسٹس سردارسرفرازڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔

Leave a reply