روس کے خلاف عالمی محاذبننے لگا:اب ایک اورملک نے18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

0
37

پراگ:روس کے خلاف عالمی محاذبننے لگا:اب ایک اورملک نے18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک نے 2014 کے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دےدیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک جمہوریہ کے وزیراعظم آندرج بابیس نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کے پاس واضح شواہد موجود ہیں کہ 2014 میں ہونے والے بم دھماکوں میں روسی خفیہ ایجنسی کے افسران ملوث تھے

 

چیک جمہوریہ کے وزیراعظم آندرج بابیس نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ 18 ایسے روسی سفارتکاروں کی بھی شناخت کی گئی ہے جو روسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کررہے تھے، اسی وجہ سے ان سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں جمہوریہ چیک میں اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جہاں 50 میٹرک ٹن کے قریب گولہ بارود اور اسلحہ موجود تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسی سال کے آخر میں اسی اسلحہ ڈپو میں ایک اور دھماکا ہوا تھا

Leave a reply