اجزاء:
آلو آدھا کلو ، پیاز 1 عدد چوپڈ ، ہری مرچیں 3عدد چوپڈ ، 2 سے 3 سپون ہرا دھنیا ، میدہ 1 سپون ، کارن فلور 1 سپون ،کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ ، سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ ، نمک آدھا چائے کا چمچ ، ہلدی چٹکی بھر ، انڈا 1 عدد ، بریڈ کرمز 1 کپ

ترکیب:
آلوؤں کو بوائل کر کے انھیں کدو کش کر لیں یا میش کر لیں کدو کش کرنے سے آلو بلکل باریک ہو جاتے ہیں اب آلوؤں میں تمام چیزیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں جب مکس ہو جائے تو 10 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں دو عدد انڈے لے کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈال اچھی طرح مکس کریں اور ایک پیالی میں تھوڑا سا آئل لے لیں اور ڈونٹس کی کوٹنگ کی لیے بریڈ کرمز بنا لیں اب آلوؤں کے آمیزے کے قٹلس بنا لیں قٹلس کے درمیان میں کسی ڈھکن کی مدد سے یا انگلی سے سوراخ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر کرمز لگائیں پھر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب براؤن ہو جائیں تو انھیں آئل سے نکال لیں مزیدار کرسپی ڈونٹس تیار ہیں

Shares: