لاہور میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ تمام بڑے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے

لاہور میں کورونا کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی میو اسپتال، جناح اسپتال، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور نواز شریف اسپتال کے تمام آئی سی یو وارڈز 100 فیصد بھر گئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر اور 700 کے قریب ہائی آکسیجن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کا تناسب 89 فیصد، ہائی آکسیجن والے یونٹس میں 94 فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں 45 فیصد ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 100 نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔

کورونا کمیٹی برائے پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے کورونا کے مریض اسپتالوں میں داخلے کے لیے ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ کنٹرول روم کے ذریعے مریض کو اس کی حالت کے مطابق متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 68 ہزار 2 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 445 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.00 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار879 ہو چکی ہے۔

Comments are closed.