اجزاء:
سفید چنا آدھا کلو ، آلو 2 عدد ، دہی ایک پاؤ ، املی پیسٹ دو کھانے کے چمچ ، پیاز ایک عدد ، ٹماٹر 2عدد ، ہرا دھنیا 2 چمچ ، ہرا پودینہ 2 چمچ ، ہری مرچ 5 سے 6 عدد ، کٹی ہوئی مرچ آدھا چمچ ، چاٹ مصالحہ آدھا چمچ ، نمک پاپڑی حسب ضرورت ،آئل دو سے تین چمچ
ترکیب:
چنے اور آلو ابل لیں آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک باؤل میں چنے آلو اور تمام مصالحوں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر دہی اور پاپڑی ڈال دیں پین میں تیل ڈال کرگرم کریں پھر اسمیں پیاز ڈال کر نرم کریں پھر نرم کیا ہوا پیاز میں ٹماٹر ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کریں اور چاٹ پر ڈال دیں مزیدار سفید چنے کی چاٹ تیار ہے