پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ہدف دے دیا
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 149 کا ہدف دے دیا . ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔
میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان محض 13 رنز بنا سکے جبکہ تجربہ کار محمد حفیظ 55 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوںنے 11 بالز پر 15 رنز کی اننگ کھیلی اور پویلین چلتے بنے. صرف رضوان اچھا کھیل پیش کرسکے جو 85 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے .