پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا کوئٹہ بم دھماکے کے واقعے پر مذمت کا اظہار.
واقعے میں قیمتوں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر ملک دشمن قوتوں کی ہر سازش ناکام ہوگی،ملک کاامن سبوتاژ کرنے والے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، زخمی شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کوئٹہ کے شہر میں بائیو اسٹار سرینا ہوٹل کے پارکنگ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے میں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک میں ہوا جس کے باعث کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کے مطابق دھماکا مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے اور دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

کوئٹہ بم دھماکے پر شدید مذمت کرتے ہیں، خرم شير زمان
Shares: