اللہ معاف فرمائیں : پمزاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے

0
47

اسلام آباد:اللہ معاف فرمائیں : پمزاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں کورونا وارڈز میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔

پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ طے شدہ سرجریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کیا جائے۔

 

 

اس کے علاوہ کووڈ 19 انتہائی نگہداشت وارڈ نمبر 2 میں موجود مریضوں کو دیگر آئی سی یوز میں منتقل کیا جائے گا جہاں مطلوبہ آکسیجن پریشر برقرار کھا جاسکے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ صوتحال کی روشنی میں مطلع کیا جارہا ہے کہ پمز میں کووڈ 19 کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے اور متعدد مریض اس وقت ایمرجنسی روم میں آکسیجن پر ہیں۔

 

 

خط میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال مں درخواست کی جاتی ہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سے رابطہ کیا جائے اور معاملے سے آگاہ کیا جائے تاکہ وزارت اسلام آباد کے دیگر طبی مراکز میں سہولیات اور استعداد کار کو بڑھائے اور کورونا کے مریضوں کو وہاں علاج مہیا کیا جاسکے۔

 

 

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت اسپتال میں 9 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 150 ہے، اسپتال ایمرجنسی میں 30 مریض بیڈز کے انتظار میں ہیں جبکہ مریضوں کی اکثریت ہائی فلو آکیسیجن پر ہے۔

Leave a reply