مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی نجی سکول میں پانچ روزہ پیف سکولز ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ٹرینک کا مقصد ٹیچرز کی صلاحیوں کو بڑھانا ہے مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی زکریا پبلک سکینڈری سکول میں پانچ روزہ پیف ٹریننگ سکول ٹیچرز کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر ٹرینر عرفان ارشد نے کہا کہ اس قسم کی ٹرینگ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر تی ہےپیف پاٹنر سکول میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ TDP کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹیچرز پیف کا بہترین سرمایہ ہیں۔اور ادارہ اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اچھے نتائج کا خواہاں ہے، تاکہ اساتذہ موئثر انداز میں بچوں کو پڑھا سکیں۔اور اس ملک کو اچھے معمار مہیا کر سکیں۔اس ٹریننگ میں 25ٹیچرز نے شرکت کی ان ٹیچرز کا بھی یہی کہنا تھا کہ پیف نے ہمارے لیے ایسی ٹریننگز کا انتظام کروایا جس سے پرائیویٹ سکول ٹیچرز میں بھی پڑھانے کی صلاحیتں اجاگر کی جا سکے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Shares: