کورونا کے مریضوں‌ کے ہسپتال میں خطرناک آگ بڑھک اٹھی

0
44

کورونا کے مریضوں‌ کے ہسپتال میں خطرناک آگ بڑھک اٹھی

باغی ٹی وی ؛ عراق کے دارالحکومت بغداد میں آگ لگ گئی ، آگ ہسپتال میں لگی جس کے باعث کورونا کے 27 مریض جاں بحق، 46 زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ بغداد کے ابن خطیب ہسپتال میں پیش آیا جہاں کرونا کے مریضوں کی تعداد بھر پور تھی ، حکام کےمطابق آگ انتہائی نگہداشت وارڈ میں اکسیجن ٹینک پھٹنے کے باعث لگی۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانےکی کوششیں شروع کر دیں، ریسکیو کیے گئے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا.ورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 70 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 12 ہزار 817 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 46 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 880 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 89 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 89 ہزار 609 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 54 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 2 ہزار 713 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 900 ہے۔

Leave a reply