قاتل ڈور نے ایک اور چراغ گل کردیا

باغی ٹی وی : قاتل پتنگ نے ایک اور جان لے لی ، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، اس قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور میں قاتل ڈور ایک اور جان لے گئی، ہربنس پورہ کینال روڈ پر شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کو معطل کر دیا، 51 سالہ منظور حسین ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا۔

ڈور پھرنے کے واقعات آئے روز جاری رہتے ہیں . ابھی پچھلے مہینے ایک نوجوان اچھرہ میں ڈورپھرنے سے ہلاک ہوگیا تھا . پتنگ بازی کے واقعات آئے روز جاری ہیں . انتظامیہ پتنگ بازون کو قابو کرنے سے قاصر ہے .

Shares: