فوج کی طلبی بارے شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا
باغی ٹی وی :شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے سندھ کے سوا تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

وزیرداخلہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے سوا تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اس لیے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر کام ہو سکے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا.


شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں ، ورنہ قبرستان اور شمشان گھاٹ کم پڑ جائیں گے .

Shares: