انسان اتنے بے حس ہوگئے ، لاشیں اب کتے کھانے لگے ، ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

0
25

انسان اتنے بے حس ہوگئے ، لاشیں اب کتے کھانے لگے ، ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

باغی ٹی وی : کتے انسانوں کے مردہ جسموں کو کھانے لگے .اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈیڈ باڈی جو کہ سفید چادر سے ڈھکی ہوئی ہے اس کو سٹریچر پر رکھا ہوا ہے . اس کو ایک کتا نوچنے کی کوشش کر رہا ہے . حیرانگی کی بات ہے کہ اس کتے کو اس مردہ جسم سے روکنے والا بھی کوئی نہیں ہے .

اس وڈیو کے سامنے آتے ہیں‌ . درد دل رکھنے والے انسان بول اٹھے . ایسے ہی ایک صارف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میری بات غور سے سن لیں . آپ چاہیے انڈیا کے ہوں یا بنگلہ دیش کے یا کسی اور ملک کے مجھے اس ویڈیو کے ساتھ لکھی ہوئی تحریر اور زبان کی سمجھ نہیں آرہی .

لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ یہ اگرچہ مسلمان ہو یا ہندو ہوا یا عیسائی ہو کوئی بھی ہو مجھے اس س کوئی سروکار نہیں ہے . لیکن خدا کا خوف کریں . یہ جو بھی ہے ، ہے تو انسان ، یہ انسان کی ڈیڈ باڈی ہے . اور اس کو کتے کھا رہے ہیں .


کیا ہم اتنے ہی بے حص ہوگئے ہیں کہ انسانوں کو کتے کھا رہے ہوں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے . خدارا کچھ تو خیال کریں یہ انسان ہے اور انسان کی اتنی تو عزت اور حترام ہوتا ہے کہ کم از کم اس کو کتا نہ کھائے اس کو اس کے مذہب کے مطابق دفن کیاجائے .

Leave a reply