بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ علاقہ میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اگر احتیاط سے کام نہ لیا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے عوام تا حکم ثانی شام 6 بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں اس وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر خضر حیات ہرل نے شہر کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا

Shares: