پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کا سامنا لیکن ہمارے مسائل اور بھی ہیں ، شبلی فراز

0
41

باغی ٹی وی : پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کا سامنا لیکن ہمارے مسائل اور بھی ہیں ، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز کا پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آن لائن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کی وبا کا سامنا ہے،
لیکن ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے چیلینجز مختلف تھے. ایک طرف ہمیں وبائی مرض کو قابو کرنا تھا اور دوسری طرف ہم ملک کو بند کرنے اور لوگوں کے بھوکے مرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔

لہذا ، ہم نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے "سمارٹ لاک ڈاؤن” کی پالیسی کو اپنایا، معاشرے کے مختلف طبقات جیسے مذہبی رہنماؤں،ماہرین تعلیم اور مخیر حضرات نے اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ بین الاقوامی سطح پر بھی ، ہماری کوششوں اور پالیسیوں کو سراہا گیا۔ تاہم ہمیں اس ضمن میں سائنسدانوں اور محققین کی رائے انتہائی اہم ہے۔

اس طرح کی ورکشاپوں اور معلوماتی اجتماعات سے ہمارے ملک اور خطے میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید معلومات پھیلانے میں مدد ملے گی۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ان مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave a reply