دنیا کی زندگی خطرےمیں پڑگئی :دیگردنیا کی طرح تُرکی نےبھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

انقرہ :دنیا کی زندگی خطرےمیں پڑگئی :دیگردنیا کی طرح تُرکی نےبھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے وار پوری دنیا میں جاری ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان حالات میں یورپ کے دہانے پرموجودمسلم ملک ترکی بھی ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاون پرمجبورہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کابینہ کی تین گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے تُرک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تُرک صدر نے اعلان کیا کہ 20 روز کے لیے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی،البتہ وزارت داخلہ کے ‏سرکلر میں آنےوالے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

ترک وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی آمدورفت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی صرف محدود حد تک افراد بیٹھ سکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام افراد گھروں میں رہنے کے پابند ہیں تاہم صرف علاج یا دوائی لینے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا تعلق میڈیسن، ایمرجنسی سروس اور اشیائے خورونوش کے محکموں سے ہے پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

ترکی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تُرکی میں کورونا کے 37 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 353 اموات ہوئیں جو اپریل کے مقابلے میں کم ہیں لیکن ابھی بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

Comments are closed.