جونپور: بھارت مودی میں ذرا بھی انسانیت نہ رہی:سائیکل پراہلیہ کی لاش لے جانےوالےشخص کی تصویرنےپول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک گائوں امبرپور کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر افسردہ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس تصویر میں ایک بوڑھے شخص کو اپنی اہلیہ کی لاش کو سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ دیگر تصاویر میں یہ شخص لاش کے پاس بیٹھا اپنی اہلیہ کا سر اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہے

تفصیلات کے مطابق یہ 55 سالہ تلک دھاری سنگھ ہیں جن کی اہلیہ راجکماری دیوی منگل کو جونپور میں کورونا وائرس کے باعث صدر ہسپتال کے باہر موت کا شکا ر بن گئی تھیں۔

سرکاری ایمبولینس نے راجکماری دیوی کی میت کو ان کے گائوں تک پہنچا دیا تھا تاہم کورونا کے خدشے کے باعث کسی نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی۔اس کے بعد جونپور پولیس نے ان کا کریا کرم کیا۔

جونپور کے اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ پولیس (رورل) تریبھوون سنگھ نے بتایا: ‘پولیس کے پاس یہ تصویر پہنچنے کے بعد مدیہو پولیس سٹیشن کے اہلکار اس دیہات پہنچے اور آخری رسومات ادا کیں۔ افسوس کی بات ہے کہ گائوں سے کوئی بھی اس میں شریک نہیں ہوا

Shares: