جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کراچی کے دیہی علاقوں میں بحریہ ٹائون انتظامیہ سندھ حکومت اور پولیس کی مدد سے بدترین دہشت گردی کر رہی ہے، سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ملک ریاض کے پیچھے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں سے آباد سندھیوں کی زمینوں، گھروں، گاں قبضہ کرکے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری جھوٹ بول رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے ہی سندھ کی قیمتی زمینیں بحریہ ٹان کو کوڑیوں کے دام پر فروخت کی ہیں، جس وقت این اے 249 کی ضمنی الیکشن ہو رہی تھی، سندھ پولیس کی مدد سے بحریہ ٹان انتظامیہ سندھی آبادیوں کو بلڈوز کر رہی تھی، ملک کی ریاض نے زمینوں کے بدلے تجوریوں سے ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹ پی پی پی کو خرید کر دی ہے، سندھ حکومت نے سندھ کی قدیم زمینیں فروخت کی ہیں۔
علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جس وقت پریس کانفرنس میں زمینوں پر قبضہ اور سندھیوں پر پولیس تشدد اور گھر گرانے کے سوال پر جواب دے رہے تھے وزیر اعلی سندھ کا چہرہ سب بتا رہا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، سندھ کی زمینیں سندھیوں کی ملکیت ہیں، کسی ملک ریاض کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، کراچی سے لیکر حیدرآباد تک لاکھوں ایکڑ اراضی بحریہ ٹان، ڈی ایچ اے کو کوڑیوں کے داموں دی جا رہی ہیں ، غریب قدیمی رہائش پذیر سندھیوں کو سندھ پولیس کی مدد سے خالی کرایا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کو شرم آنی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ حیرت ہے کہ بلند دعوں کے باوجود سندھ حکومت سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے خلاف آج تک فریق کیوں نہی بنی سندھ مزید کسی ملک ریاض، بحریہ ٹان، ذوالفقار آباد اور ڈی ایچ اے کو قبول نہیں کرے گا، ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں, سندھ میں آپریشن کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا مگر انہیں عدالتی فیصلے کے باوجود متبادل کے طور پر پلاٹ بھی نہیں دیے گئے۔
صدیوں سے آباد لوگوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینیں ملک ریاض کو دلائی جارہی ہیں : علامہ راشد محمود سومرو
