عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے، حمزہ شہباز

0
39

عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے، حمزہ شہباز

باغی ٹی وی :حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رحمتوں،برکتوں کےمہینےمیں بھی حکومت ریلیف فراہم کرنےمیں ناکام ہے،سستےبازاروں میں غیرمعیاری اشیاکی منہگےداموں فروخت روزہ داروں سےمذاق ہے، پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے،منہگائی کی تلوارسےعوام کاقتل عام جاری ہے،حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے.

ادھر رمضان میں بھی مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے. پشاور کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، مٹر 110 روپے فی کلو، بھنڈی 100، لیموں 260 سے 350 روپے، لہسن 100 سے 180 روپے، ادرک 600 روپے، توری100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان کے مہینے میں ریلیف فراہم کرے۔

اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، دال مسور فی کلو 160، دال ماش 280، دال چنا 170، لوبیا 220 روپے ، چاول 150روپے فی کلو، مونگ 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

Leave a reply