زرداری نےن لیگ کو فوج یاد کرادی’ابھی اوربھی بہت کچھ یادکرائیں گے:فواد چوہدری کازرداری کوخراج تحسین

0
40

اسلام آباد:‘زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی’ابھی اوربھی بہت کچھ یاد کرائیں گے:فواد چوہدری کا زرداری کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے ‏اسی لئے کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلےسو بار تولو۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 مفتاح اسماعیل نے ہنگامی کارروائی کے لیے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انتخابی مواد پاک فوج یا رینجرز کی نگرانی ‏مین کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔

 

 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق خدشات ہیں کیونکہ بیلٹ ‏پیپرز سندھ حکومت کے ذیلی محکمے پولیس کی تحویل میں ہیں، بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرفائلز، بیلٹ ‏پیپر اکاؤنٹس میں ردوبدل کا خدشہ ہے، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل ‏کئےجانےکا خدشہ ہے‘۔

فوج کوگالیاں دینے والوں کو فوج کیسے یاد آگئی ، اس حوالے سے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے ن ‏لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے اسی لئےکہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلےسو بار تولو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کا احترام ضروری کیونکہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے، ‏ملکوں کواداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a reply